Ustukhuddus (Lavandula stoechas) Information, Uses, and Side-effects

bees on purple flower

Ustukhuddus (French lavender) plant information like botanical information, medicinal properties. Know it’s health benefits and medicinal usage in Unani medicine. Learn about safety profile like contraindications, dosage and side effects.

اسطوخودوس

 عربی نام: اسطوخودوس

فارسی: اسطوخودوس یا جارب دماغ

سندھی: اسطوخودوس

انگریزی: Stoechados

مزاج: گرم درجہ اول، خشک درجہ دوم

مضر: معطش ہے

مصلح: سکنجنبین،بادیان رومی

بدل: افتیمون

نفع خاص: دماغ کے لئے

مشہور مرکبات: اطریفل اسطوخودوس، معجون نجاح

مقام پیدائش: فرانس، یونان، اسپین

مقدار خوراک: پانچ تا سات گرام

 

 

ماہیت: ایک خوشبودار بوٹی ہے جس کے پھول بکثرت گچھوں کی شکل میں لگتے ہیں لیکن پھول لگنے کے بارے میں اطباء کا تضاد ہےاور ان سے کافوری کی مانند خوشبو آتی ہے۔ اس کی بوٹی میں سرخ رنگ کے کانٹے ہوتے ہیں اور اس کے پتے لمبے ہوتے ہیں۔اسطوخودوس کا لفظ دراصل سخادوس سے ہے۔ سخادوس ملک یونان کا جزیرہ ہے۔اس جزیرہ میں یہ بوٹی بکثرت پیدا ہوتی ہے۔اس کی شاخیں خاکی اور کانٹے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ذائقہ میں تلخی مائل تیز ہوتی ہے۔اس کے خشک پتے اور پھول بطور دوا بکثرت مستعمل ہیں۔

افعال: مقوی و محرک، محلل و مسہل مادہ بلغمی و سوداوی ، معطش

استعمال: اسطوخودوس زیادہ تر خصوصی طور پر تنقیہ دماغ کے لئے عجیب الاثر دوا ہے۔ درد سر و اعصاب کو تقویت دے کر فالج، لقوہ ، صرع ، نزلہ و زکام و سعال میں بہت مفید ہے۔ اس کا جوشاندہ وجع المفاصل و مالیخولیا کو فائدہ بخشتا ہے۔ ۔ امراض طحال میں بھی مستعمل ہے۔ ورم کبد اور استسقاہ میں موثر ہے۔بلغمی و سوداوی غلیظ مواد کو بذریعہ مسہل خارج کرتا ہے۔ پیاس لگاتا ہے ۔ اور صفراوی مزاجوں میں کرب پیدا کرتا ہے۔اس کا معجون بہرے پن اور ضعف بصر کے لئے مجرب ہے۔ اس کا چھ گرام جوشاندہ میٹھا کرکے تین چار ماہ استعمال کرنے سے سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کرتا ہے۔

SaniyaAnjum

all author posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are makes.