Majun E Seer Formula

Majun E Seer Formula
Majun E Seer Formula useful in paralysis, tremor, piles, sexual weakness in men.

معجون سیر (لہسن)

ھوالشافی: آدھا سیر لہسن جسے چھیل کر صاف کر لیا گیا ہولے لیں اورایک سیر گاۓ کے دودھ میں پکائیں۔یہاں تک لہسن اچھی طرح گل جاۓ۔اب اس میں اکیاون تولہ شہد جو کہ سفیدی مائل ہو اور نو تولہ گھی شامل کریں جب اچھی طرح مل جاۓ تو نیچے اتار لیں اور پھر مندرجہ ذیل ادویات کو کوٹ چھان کر ملالیں اور ان کو اچھی طرح گوند کر ایک جان کر لیں۔

معجون سیر میں ملائی جانے والی ادویات یہ ہیں۔

لونگ، جائفل، جاوتری، مرچ سیاہ، مصطگی،الائچی خورد، الائچی کلاں،پوست ہلیلہ کابلی، دارچینی،ہر ایک دو تولہ گیارہ ماشہ،اگر ، زعفران ہر ایک ایک تولہ ساڑھے پانچ ماشہ بس معجون سیر تیار ہے۔ ہوا بند ڈبوں میں حفاظت سے رکھیں۔

معجون لہسن ترکیب استعمال و فوائد-

سردی کے موسم میں علی الصبح اور رات کو سوتے وقت پانچ ماشہ سے سات ماشہ تک کھلایا کریں۔ مرگی ، فالج، لقوہ،رعشہ، بواسیر، برص(سفید داغ) بہق کے لئے مفید ہے۔علاوہ ازیں معدہ کو قوت دیتی ہے اور بھوک خوب لگاتی ہے۔ بلغم کو رفع کرتی ہے اور قوت باہ کو بڑھاتی ہے ۔جسم کی رنگت کو نکھارتی ہے۔اور حرارت عزیزی کو برانگیختہ کرتی ہے۔ بوڑھے شخصوں کو خاص طور پر مفید ہے۔

You can buy herbs from our online store https://himalijadibutiyan.com/shop/

SaniyaAnjum

all author posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are makes.