Hamdard Sualin – Throat, chest and lungs Problems

Hamdard Sualin for Throat Chest and Lungs problem

ہمدرد سعالین

گلے، سینے اور پھیپھڑوں کی تکالیف کے لئے سعالین ایک مخصوص دوا ہے۔اسے خالص دیسی دواؤں سے جدید اصول پر تیار کیا جاتا ہے۔ سعالین کی ٹکیہ زبان پر رکھتے ہی گھلنی شروع ہوجاتی ہے اور اس کےمخصوص جوہر آزاد ہونے لگتے ہیں ۔ انہی جوہروں سے سعالین مرکب ہے اور یہی جوہر امراض کو دور کرتے ہیں ۔ یہ جوہر سانس کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں اور ہوائی نالیوں اور پھیپھڑوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔ یہاں یہ جراثیم اور بلغمی مادوں کو اکھیڑنا شروع کر دیتے ہیں اور بہت جلد پھیپھڑوں کو مرض سے نجات دلادیتے ہیں۔ سعالین گلے کو بھی صاف کرتی ہے اور ناک اور ہوائی نالیوں کے ورم کو دور کرتی ہے۔ اسے بڑے اور بچے استعمال کر سکتے ہیں ۔

نزلہ، زکام، انفلوئنزا (influenza) ، برانکائٹس(bronchitis) ہر قسم کی کھانسی ، کوا لٹک جانا، حلق کا درد (pharyngitis) ورم اور زخم وغیرہ کے لئے بے نظیر ہے۔

ترکیب استعمال:- معمولی نزلہ و زکام کی حالت میں دن میں کسی وقت اور رات کو سوتے وقت سعالین کی دو ٹکیہ منہ میں ڈال کر گھلائیں۔ حلق کو صاف کرنے اور اسے محفوظ رکھنے میں سعالین خاص اثر رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تقریر کرنے والے اصحاب اور گانے والے اشخاص "سعالین" استعمال میں رکھتے ہیں۔ کھانسی خواہ کسی قسم کی ہو ، نمونیہ کی وجہ سے ہو یا پھیپھڑوں یا ہوائی نالیوں کی کسی خرابی سے ، سعالین سے یقینا جاتی رہتی ہے کیونکہ سعالین مسکن ہے اور کھانسی کے اصل سبب کو دور کرنے والی ہے ۔ دن میں دو تین بار دو ٹکیاں چوسی جاتی ہے ۔ سوتے وقت دو ٹکیاں چوس لینے سے نیند آرام سے آتی ہے اور کھانسی پریشان نہیں کرتی۔ دمہ کے مریض سعالین سے بڑا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کالی کھانسی میں بچوں کو ایک ایک ٹکیہ دودھ یا شہد میں گھول کر صبح شام دینی چاہیے۔ سعالین اینٹی سیپٹک (antiseptic) ہے ، اس لئے منہ اور حلق اور پھیپھڑوں کے دانوں اور زخم کو ٹھیک کرتی ہے۔

SaniyaAnjum

all author posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are makes.