حب جالینوس
جن کے استعمال سے بچپن کی غلط کاریوں اور ایام شباب کی بے راہ روی سے پیدا کردہ ہر قسم کے نقائص شہوانی دور ہوجاتی ہیں۔
حب جالینوس اجزاء و ترکیب ساخت
شقاقل مصری
تخم پیاز سفید
خرما
چڑوں کا مغز
تخم گندنا
ثعلب مصری
تخم جرجیر
ریگ ماہی
سب دواؤں کو تولہ تولہ لے کر کوٹ چھان کر تین ماشہ مشک ملاکر اڑھائی تولہ شہد اور قدرے جرجیر کے پانی میں گولیاں بقدر نخود بنائیں۔
حب جالینوس ترکیب استعمال
صبح کو یا رات کو سوتے وقت دو سے لے کر چار گولی تک عرق ماءاللحم پانچ تولہ یا آب انگور شیریں پانچ تولہ کے ساتھ استعمال کریں ۔ ایک چھٹانک چنے رات کے وقت پاؤ بھر پانی میں بھگودیں ۔ صبح ان چنوں کے پانی کے ساتھ استعمال کرائیں تو بھی بہت مفید نتائج ظاہر ہوں گے ۔ اور سیر دودھ میں دو انڈوں کی زردی اور حسب ضرورت شہد ملا کر اس کے ساتھ یہ گولیاں استعمال کریں تو بہت جلد حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں -ہم عام طور پر اس طریقے سے ان گولیوں کا استعمال کرایا کرتے ہیں ۔
فوائد
ضعف مردانہ کو دور کرکے جسم کی مردہ اور افسردہ رگوں میں ایک حیات تازہ کی روح پھونکنے کے لئے یہ گولیاں نہایت ہی عمدہ فوائد کی حامل ہیں ۔ ان کے استعمال سے مادہ منویہ کثرت سے پیدا ہوتا ہے۔ اور باہ کو بے پناہ تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ ان کے اجزاء میں ایک خاص خوبی یہ ہے کہ ان کا آلات تناصل پر براہ راست اثر بھی ہوتا ہے ۔ اس لئے یہ گولیاں حیرت انگیز طور پر مقوی ہونے کے علاوہ حیرت انگیز طور پر محرک بھی ہے ۔ کتنے ہی خلوت کی عشرتوں سے مایوس نو جوان ان گولیوں کے استعمال سے عروس عشرت و کامرانی سے ہم کنار ہو گئے ہیں ۔ کتنے ہی ازکار رفتہ بوڑھوں نے ان کے استعمال سے قوت شباب حاصل کی ہے ۔ کچھ روز تک ان کا استعمال کرنا شرط ہے ۔ پھر ان کے استعمال سے ہر قسم کا ضعف مردانہ دور ہوجاتا ہے۔


