Habbe Amber Momyaee

Habbe Amber Momyaee

حب عنبر مومیائی

جو دل و دماغ وغیرہ کو تقویت دے کر غلط کاریوں سے پیداکردہ کمزوریوں کا ازالہ کرنے اور باہ میں ہیجان پیداکرنے کے لئے ایک بے نظیر چیز ہے۔

ترکیب استعمال: قوت باہ کی یہ لاثانی گولیاں صبح و شام دونوں وقت ہمراہ نیم گرم شیر گاؤ مصری آمیز استعمال کریں اور اس کے حیرت انگیز فوائد ملاحظہ کریں ۔ دل و دماغ زیادہ کمزور ہو گئے ہوتو عرق گاؤزبان سات تولہ ، عرق بید مشک تین تولہ ، عرق کیوڑہ تین تولہ آپس میں ملاکر دو تولہ مصری سے میٹھا کر کے اس کے ساتھ گولی استعمال کریں ۔

فوائد: کثرت مباشرت کی وجہ سے جب اعضاۓ رئیسہ بے حد کمزور ہو گئے ہوں تو ان گولیوں کا استعمال نہایت حیرت انگیز کرشمے دکھاتا ہے ۔ ان کے استعمال سے زائل شدہ طاقت از سرہ نو حاصل ہوکر قوت جماعی میں تسلی بخش اضافہ ہو جاتا ہے۔ دل ودماغ کی کمزوریوں سے پیدا ہونے والے ضعف باہ کی یہ ایک نہایت لاثانی دوا ہے جس کے اثرات کی سینکڑوں بار کے تجربات سے تصدیق ہو چکی ہے۔ جلق کے عادی کی شکایات دور کرنے اور اس کے دل و دماغ کو صحت بخشنے کے لیے بھی یہ گولیاں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔ اگر مباشرت میں لذت نہ ہوتی ہو تو ان گولیوں کے استعمال سے خلوت کی ساعتیں عیش و نشاط کا گہوارہ بن جاتی ہیں ۔ مباشرت کے بعد نیم گرم دودھ کے ہمراہ ایک گولی استعمال کر لی جاۓ تو گئی ہوئی طاقت کا بدل پیدا ہوکر طبیعت فورا چست ہو جاتی ہے یہ لاثانی گولی اس لائق ہے کہ ہر مطب کے اندر موجود رہے۔

اجزاہ و ترکیب ساخت: مومیائی خالص، مصطگی رومی ہر ایک چار رتی۔ عنبر اشہب ایک ماشہ۔ ان تینوں چیزوں کو ایک چینی کی لمبی پیالی میں رکھ کر اور روغن پستہ تین ماشہ پیالی میں ڈال دیں۔ اور اس پیالی کو ایک تانبے کے برتن میں رکھیں اور برتن میں عرق گلاب ، عرق بہار نارنج اس قدر ڈالیں کہ پیالی مذکورہ کے بالائی کنارے سے نیچے رہے تاکہ پانی پیالی کے اند نہ جائے ۔ پھر دیگچی کے منہ کو سر پوش سے بند کریں اور آٹا وغیرہ لگاکر مستحکم کر دیں ۔ پھر اس دیگچی کے نیچے آگ جلا دیں تاکہ مومیائی وغیرہ پگھل جائےپھر فادزہر حیوانی، مشک خالص، ہر ایک ایک ماشہ ۔ مروارید ناسفتہ ، طباشیر سفید ، لونگ، جاوتری، جائفل، بہمن سفید ، بہمن سرخ، دارچینی، شقاقل مصری، سونٹھ، درونج عقربی، عود ہندی، عود صلیب ،ثعلب مصری، جدوار خطائی، ہر ایک نصف ماشہ کوٹ چھان کر پیالی کی دوا میں ملا کر چنے برابر گولیاں بنالیں اور سونے کو ورق چڑھا رکھیں۔

تقویت باہ کے لئے یہ گولیاں نہایت مفید ہیں۔ نوجوانی کی غلط کاریوں سے اعضاۓ تناسل اور اعضاۓ رئیسہ میں جو ضعف آجاتا ہے اسے رفع کرتی ہیں ۔ دراصل ان گولیوں کا اثر اعصاب پر ہوتا ہے۔ مقوی اعصاب ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ان کو توازن و تناسب کے ساتھ بیدار بھی کرتی ہیں ۔ اعضاۓ تناسلہ کو نعوظ و ہیجان (erection) کے لئے آمادہ کرکے خون، کافی مقدار میں عضو کے جسم اسفنجی اور جسم اجوف کی طرف دوڑادیتی ہیں ۔ بڑی اچھی دوا ہے اور طب یونانی کا مشہور و معروف فارمولہ ہے۔

SaniyaAnjum

all author posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are makes.