Habbe Ahmar حب احمر

حب احمر

وہ نادرہ روزگار مقوی باہ گولیاں جس کی تعریف میں ایک طبی جلسہ کے اندر حکیم حافظ محمد اجمل خاں صاحب نے فرمایا تھا کہ اس گولی کے استعمال سے بیس گناہ طاقت بڑھ جاتی ہے۔

حب احمراجزاء و ترکیب ساخت:

سم الفار، ہڑتال طبقی، شنگرف۔ ہر ایک ایک تولہ لےکر آب لیموں کاغذی ، آب ادرک تازہ ہر ایک دس تولہ میں خوب کھرل کریں ۔ جب پانی خشک ہوجاۓ تو گولیاں بقدر مونگ بنالیں۔ اگر گندھک آنولہ سار ایک تولہ زیادہ کردیں تو قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی اور بھوک زیادہ ہوتی ہے۔

حب احمر ترکیب استعمال:

پہلے ایک ہفتے تک نصف گولی مکھن پانچ تولہ کے ہمراہ صرف ایک وقت صبح کو استعمال کریں ۔ اس کے بعد بقدر برداشت ایک گولی تک بڑھائیں ۔یہ گولی مکھن کے علاوہ دودہ کے ہمراہ بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ایک مرتبہ روزانہ سے زیادہ استعمال نہیں کرنی چایئے۔ بوڑھے اور بلغمی مزاج لوگوں کو شروع ہی سے ایک گولی روزانہ استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کے استعمال کے لئے بہتریں موقع موسم سرما ہے ۔گرمیوں کے موسم میں گرم مقامات پر ہر گز اس کا استعمال نہ کریں ۔

حب احمر ترکیب استعمال فوائد:

قوت باہ کو بڑھانے کے لئے یہ گولی نہایت کرشمہ فوائد کی حامل ہے ۔ لیکن نوجوانوں اور گرم مزاج میں اس قدر مفید ثابت نہیں ہوتی ۔جس قدر کہ تیس چالیس سال سے زائد عمر والوں میں بلغمی اور نرطوب مزاجوں میں یہ گولی خصوصیت سے حیرت انگیز فوائد کی مظہر ثابت ہوتی ہے ۔ کثرت مباشرت کے نقائص اور پیرانہ سالی کی کمزوریاں اس گولی کے استعمال سے قطعی طور پر دور ہوجاتی ہے ۔اگر موافق آجاۓ تو قوت باہ کو بڑھانےاور شباب کو واپس لانے کے لۓ کسی دوسری دوا کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔ لیکن اس گولی میں بڑا نقص یہی ہے کہ یہ سب مزاجوں کے موافق نہیں آتی ۔ اس کی گرم تاثیر سے قطع نظر اس میں ایک بہت بڑی خرابی یہ ہے کی اس کے استعمال سے اکثر حالتوں میں بھوک قطعا بند ہوجاتی ہے۔ اس نقص کو دور کرنے کے لئے اس میں گندھک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مگر تجربہ شاہد ہے اور حکیم محمد اجمل خان صاحب نے اس کی تائید کی ہے کہ گندھک کے اضافہ اور لیموں میں کھرل کرنے سے بھی اس گولی کا بھوک بند کردینے والا نقص دور نہیں ہوا ۔

SaniyaAnjum

all author posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are makes.